Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کے 4 پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا

پشاور: قوی احتساب بیورو (خیبر پختون خوا) کے 4 پراسیکیوٹرز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ صوبہ کے پی کے سے نیب کے 4 پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے جن میں سینئر پراسیکیوٹر عمر فاروق، اشفاق داﺅد زئی، حسنین طارق اور زیر اللہ خٹک شامل ہیں جبکہ چاروں پراسیکیوٹرز گزشتہ کئی سال سے قومی احتساب بیورو میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق استعفے چیئرمین نیب کو بھیج دیے گئے ہیں جس میں چاروں افراد نے فیصلے کی وجہ ذاتی وجوہ بیان کی ہیں۔ پراسیکیوٹرز کے مستعفی ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں جاری مقدمات کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

                          

شیئر: