Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کا حج خدمات کی فراہمی کےلیے سعودی کمپنیوں سے معاہدہ

ابتدائی طور پر 13 کمپنیوں کو پہلے مرحلے میں منتخب کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
مصر نے پہلی مرتبہ 2 سعودی کمپنیوں کو حج خدمات فراہم کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ حجاج کی خدمت کےلیے مصر کی جانب سے ٹینڈر طلب کیے گئے تھے۔
سبق نیوز کے مطابق گزشتہ برس حج ایام میں ہونے والی بدنظمی سے بچنے کےلیے بیرون مملکت سے آنے والے حجاج کی خدمات کےلیے مصر کی جانب سے سعودی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے۔
مصری حجاج کی خدمت کےلیے ابتدائی طور پر 22 کمپیوں نے ٹینڈر جمع کرائے۔
ابتدائی طورپر 13 کمپنیوں کو پہلے مرحلے میں منتخب کیا گیا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 7 کمپنیاں مقابلے میں باقی رہ گئیں۔
تیسرے اور آخری مرحلے میں 5 کمپنیاں میدان میں رہ گئیں جن کے درمیان مقابلہ تھا۔
مصری سیاحتی ادارے کی شرائط کو کوالیفائی کرنے والی دو کمپنیاں سامنے آئیں جنہیں اس سال مصری حجاج کی خدمات کے لیے منتخب کیا گیا۔

شیئر: