لکھنؤ۔۔۔ گزشتہ شب میں ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے پولیس کو متنبہ کیا کہ آئندہ 15دنوں میں5 قتل کرنے جارہاہوں اگرہمت ہے تو مجھے روک لیجیے ۔اس کے بعد اس شخص نے اپناموبائل آف کردیا اور آج بھی اس کا موبائل آف چل رہاہے۔ پولیس کی سرویلانس ٹیم نے یہ کیس علی گنج کی پولیس کوسونپ دیا۔ آج پولیس نے چھاپہ مارکر اس ٹھیکیدار کوشہر کے وکاس نگر علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ اس پر لوگوں کو دھمکی دے کر پیسے وصولنے اقدام قتل اورچھیڑخانی کے پہلے سے کئی مقدمات چل رہے ہیں۔