پہلی ترجیح مملکت کی ترقی اور عوام کو منفرد خدمات کی فراہمی ہے، شاہ سلمان
بدھ 19دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ میری پہلی ترجیح مملکت کے تمام علاقوں کی ہمہ جہتی ترقی اور عوام کو منفرد خدمات کی فراہمی ہے، شاہ سلمان
٭ تمام وزراءاور اعلیٰ عہدیدار بجٹ منصوبے اور پروگرام جلد از جلد نافذ کریں، شاہ سلمان
٭ بجٹ 2019ءانتہائی شفاف اور مالیاتی گوشوارے رائے عامہ کے سامنے لانے والے اصولوں کا آئینہ دار ہے، ولی عہد
٭ ایک برس تک طلباءو طالبات کے اسکالر شپ میں اضافہ برقرار رکھنے کا فیصلہ
٭ ریکارڈ اخراجات کے بجٹ نے سعودی گھرانوں میں خوشی اور بازاروں میں خوشحالی کے چراغ روشن کردیئے
٭ نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے200ارب ریال کی اسکیمیں
٭ تیل کے ماسواءذرائع سے آمدنی 313ارب ریال تک متوقع
٭ بجٹ 2019ءکے مجموعی اخراجات میں سماجی بجٹ 42فیصد
٭ بجٹ 2019ءمیں تعلیم کیلئے 193ارب،عسکری اداروںکیلئے 191ارب، صحت اور سماجی فروغ کیلئے172ارب ریال مختص
٭ بجٹ خسارے میں کمی اور قومی پیداوار میں اضافہ ، بجٹ 2019 ءکا امتیازی نشان، وزیر خزانہ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭