Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السبیعی تاریخی محل میں ٹوٹ پھوٹ

ریاض ۔۔۔ شقراءمیں تاریخی محل السبیعی کے بعض حصے ٹوٹ کر گر گئے۔ مقامی شہریوں نے محکمہ سیاحت و قومی آثار سے فوری مرمت کا مطالبہ کردیا۔ محکمہ سیاحت نے بتایا کہ السبیعی محل سیاحو ںکیلئے پرخطر ہوگیا ہے۔ سیاحو ںکی سلامتی کی خاطر اسے بند کردیا گیا ہے۔ 2019ءکے دوران اسکی اصلاح و مرمت ہوگی۔ ترمیم کی ضرورتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

                                

شیئر: