Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویک اینڈ پر سردی کی نئی لہر

مکہ مکرمہ ۔۔۔ ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے بتایا ہے کہ ویک اینڈ پر سائبیریا سے سردی کی نئی لہر سعودی عرب پہنچے گی۔ آئندہ ہفتے کے وسط تک قائم رہیگی۔ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ جائیگا۔ مملکت کے کئی علاقے سردی کی نئی لہر سے متاثر ہونگے۔ الجہنی نے توقع ظاہر کی کہ سردی کی شدید لہر جمعہ کی شب سے شروع ہوگی اور آئندہ ہفتے کے وسط تک جاری رہیگی۔ تبوک، حائل،الجوف اور حدود شمالیہ میں برفباری ہوگی۔ ریاض میں آبادی سے باہر درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ سے بھی کم رہیگا۔ مملکت کے مغربی علاقے بھی سردی کی لہر سے متاثر ہونگے ۔ مغربی ساحل او رمکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 17سینٹی گریڈ ہوگا۔ مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

                              

شیئر: