Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے باعث نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ جیتنے سے محروم

ویلنگٹن:کوشل مینڈس اور اینجلو میتھیوز کی زبر دست دفاعی بیٹنگ اور اس کے بعد شروع ہوجانے والی بعدبارش کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں فتح سے محروم ہو گئی اور ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا قرار دے دیا گیا ۔ کھیل کا پانچواں اور آخری دن بارش سے متاثر ہوا اور کھیل تاخیر سے شروع ہونے کے بعد اسے روکنا بھی پڑا تاہم کیوی بولرز12اوورز کے کھیل میں سخت کوشش کے باوجود ان دونوں بیٹسمینوں کی شراکت کو توڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دونوں با لترتیب141اور120رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ یہ دونوں 13رنز 3کھلاڑی آوٹ پر کھیلنے آئے اور تیسرے دن بیٹنگ شروع کرنے کے بعد پورا چوتھا دن کھیل کر یقینی شکست کو ٹالنے میں کامیاب رہے جبکہ پانچویں دن بھی میزبان بولرز کو کسی کامیابی سے محروم رکھا ۔پہلی اننگزمیں بیٹ کیری کرتے ہوئے ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سری لنکا نے میچ کے پانچویں دن 259/3آوٹ پر دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کرنا تھا جبکہ کوشل مینڈس116اوراینجلو میتھیوز 117رنز پر ناٹ آوٹ تھے اور نیوزی لینڈ کی برتری صرف37رنز رہ گئی تھی ۔ بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کا کھیل ضائع ہوا اور صرف12اوورز ممکن ہو سکے ۔کوشل مینڈس نے نسبتاً جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے اسکور میں 25رنز کا اضافہ کیا جبکہ مینڈس نے وکٹ بچائے رکھنے پر توجہ دی اور صرف3رنز بنائے۔ سری لنکا کا اسکور287ہوا تومیزبان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید9رنز کی ضرورت تھی لیکن بارش دوبارہ شروع ہوگئی اور تقریباً2گھنٹے انتظار کے بعد امپائرز نے دونوں کپتانوں کے مشورے سے میچ ڈرا قرار دیدیا ۔کیویز اوپنر ٹام لیتھم کو پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری کے ساتھ 264رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔کوشل مینڈس اور اینجلو میتھیوز کی ناقابل شکست شراکت 274رنز رہی ،دونوں ناممکن کو ممکن بنانے میں کامیاب رہے ۔ میچ کے تیسرے دن کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی ہاتھ سے پھسلتا ہوا میچ بچانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: