پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے علی ترین مضبوط امیدوار
ملتان:پاکستانی سیاستدان جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے اپنی بولی جمع کراد ی ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ فرنچائز کو جنوبی پنجاب میں ہی رکھا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کا معاہدہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ختم کر دیا تھا اور حالیہ سیزن میں اس کو وقتی طور پر چھٹی ٹیم کا نام دیا گیا ہے اوراس کی فروخت نئے مالک کی تلاش کیلئے پی سی بی نے اشتہار جاری کیا تھا۔ گورننگ بورڈ کے اجلاس کی وجہ سے بولی جمع کرانے کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی تھی۔گزشتہ روز بولی جمع کرانے کا آخری دن تھا ۔ تحریک انصاف کے سینیئررہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو فرنچائز کے خریداروں میں سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے اس کی قیمت 5 ملین ڈالر سے زائد ہونے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ اب انہوں نے بڈز کیلئے دستاویزات جمع کروادی ہیں اورکہا ہے کہ چھٹی ٹیم جنوبی پنجاب میں رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں