Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں مسلم خاتون نوکری سے برطرف

ٹیکساس۔۔۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول نے مسلم خاتون پیتھا لوجسٹ کو اسرائیل کی حمایت سے متعلق حلف اٹھانے سے انکار پر نوکری سے فارغ کردیا۔مسلمان خاتون باہیا اماوی گزشتہ 9 سال سے انڈیپنڈنٹ اسکول میں بطور استاد بچوں کی اسپیچ پیتھالوجسٹ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہی تھیں۔متاثرہ ٹیچر کے مطابق سالانہ بنیادوں پر معاہدے کی تجدید کیلئے آفر لیٹر دیا جاتا تھا جو کہ گزشتہ 9 سال سے ایک جیسا تھا تاہم امسال دئیے گئے آفر لیٹر کے متن میں تبدیلی کی گئی تھی۔ رواں سال کے کنٹریکٹ میں اضافی نکات شامل کیے گئے جس میں اسرائیل کا بائیکاٹ نہ کرنے کا پابند کیا گیا ۔حلفیہ طور پر معاہدے کے دورانیے میں اسرائیل کا معاشی یا کسی بھی طرح کا بائیکاٹ نہ کرنے کا وعدہ مانگا گیا تھا۔اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہ لینے پر اُسے نوکری سے نکال دیا گیا ۔اسکول کے اس فیصلے کے خلاف متاثرہ خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔خاتون نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں موقف اپنایا کہ نوکری سے برخاست کرنا آزادیٔ اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

شیئر: