دبئی:پہلی مرتبہ رجسٹریشن پر نئی نمبر پلیٹ لگانا ضروری ہے
جمعرات 20 دسمبر 2018 3:00
دبئی: دبئی میں گاڑیوں کی پہلی مرتبہ رجسٹریشن پر نئی نمبر پلیٹ لگوانا ضروری ہے۔ وہ تمام شہری و غیر ملکی جو اپنی گاڑیوں کی پہلی مرتبہ رجسٹریشن کروارہے ہوں ان کے لئے نئی نمبر پلیٹ لگوانے کا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ جنوری2020ءسے تمام گاڑیوں میں نئی نمبر پلیٹ لگوانا ضروری ہوگا۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ فیصلے پر عملدآمد نئے سال سے ہوگا جبکہ پرانی اور رجسٹریشن کی تجدید کرنے والے ڈرائیوروں کے لئے نئی نمبر پلیٹ اختیاری ہوگا۔نئی نمبر پلیٹ کی قیمت ایک مرتبہ ادا کرنی ہوگی۔ چھوٹی نمبر پلیٹ کی قیمت 35درہم جبکہ لمبی نمبر پلیٹ کے لئے 50درہم مقرر کئے گئے ہیں۔اسی طرح وہ گاڑیاں جو کمپنیوں یا اداروں کے نام پر رجسٹرڈ ہیں ان پر جولائی سے نئی نمبر پلیٹ لگوانا ہوگی۔