الکامل گورنریٹ میں جدہ یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، کئی طالبات کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اخبار24 کے مطابق ٹریفک کے جنرل ڈائکٹوریٹ نے بتایا الکامل گورنریٹ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ گزشتہ روز بس الٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔
عکاظ نے ابتدائی رپوٹس کے حوالے سے بتایا بس ڈرائیور الکامل میں گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا، بس مٹی کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی طالبات کو ایئرایمبولینس کے ذریعے الکامل جنرل ہسپتال اور جدہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔