بدمعاش پولیس مقابلے میں زخمی
جمعرات 20 دسمبر 2018 3:00
لکھنؤ۔۔۔ کل صبح پولیس تصادم میں 25ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے کانشی رام ٹراماسینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ بدمعاش کے پس سے پولیس کو ایک ناجائز پستول اور چار زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں جبکہ اس کے دو ساتھی چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔ گرفتار بدمعاش کی شناخت فتح پور کے باکیور تھانہ حلقہ کے راج کمار بابا کے طور پر ہوئی جس پر لوٹ، ڈکیتی چوری اور گینگسٹر سمیت تین درجن سے زیادہ معاملے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ راج کمار تھانہ سے مطلوب تھا اور اس پر پولیس نے 25 ہزار کا انعام رکھا تھا۔ ایس پی پردیومن سنگھ کا دعویٰ ہے کہ مہاراج پور تھانہ حلقہ کے پوروا میر علاقے میں انہیں تین بدمعاشوں کے کھڑے ہونے کی اطلاع ملی پولیس جب وہاں پہنچی تو تینوں بھاگنے لگے اسی دوران پولیس پر فائرنگ بھی کردی۔ جوابی فائرنگ میں ایک گولی بدمعاش کو لگ گئی اور وہ گرگیا ۔جبکہ دو ساتھی بھاگ گئے۔ زخمی کو پولیس نے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ فی الحال اسپتال میں بدمعاش سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔