Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی تاجر کی تشہیر

ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے نامعلوم ذرائع سے حاصل شدہ غذائی اشیاءفروخت کرنے والے ایک ادارے کی تشہیر کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شامی شہری حافظ جودت ہلال رفحا کمشنری میں ایسی غذائی اشیاءفروخت کررہا تھا جو نامعلوم ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں اور ان پر مطلوبہ تجارتی معلومات بھی چسپاں نہیں تھیں۔ معاملہ عدالت میں پہنچ گیاتھا۔ عرعر میں فوجداری کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد الزام ثابت ہوجانے پر حافظ جودت ہلال کو جرمانے ، ضبط شدہ اشیاءتلف کرنے اور مقامی اخبار میں اس کی تشہیر خود اس کے خرچ پر کرنے کی سزا سنادی تھی۔

                              

شیئر: