Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں اتاری گئی 40سال پرانی تصاویر کی نمائش

لندن ۔۔۔ لندن میں فوٹو گرافی کی نمائشوں کا موسم ہے او راس حوالے سے ایک خاص نمائش میں رکھی گئی تصاویر لوگوں کی توجہ زیادہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر 40سال پرانی ہیں اور ان تصاویر کو دیکھ کر گزشتہ 40برسوں میں چین اور چینیوں کی شاندار ترقی کے مختلف مراحل سمجھ میں آنے لگتے ہیں۔ سب سے زیادہ یادگار تصویر ملکہ ایلزبتھ کی ہے جب وہ 1986ءمیں پہلی مرتبہ چین آئی تھیں۔ دوسری دلکش تصویر 2013ءکی ہے جس میں ڈیوڈ بیکہم چینی بچوں کے ساتھ بیجنگ میں فٹبال کھیلتے نظرآتے ہیں۔ تیسری قابل ذکر تصویر 2006ءمیںاتاری گئی قنگ ہائی ۔ تبت ریلوے کی ہے جو شاید دنیا کی سب سے بلند ریلوے لائن سمجھی جاتی ہے۔ اسی طرح چین میں کھلنے والے پہلے فاسٹ فوڈ ریستوران کی ہے جو کے ایف سی والوں نے کھولی اور اسکا افتتاح چین میں 1987ءمیں ہوا تھا۔

                                       

شیئر: