کابل ۔۔۔امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات میں ابوظبی میں افغان امن عمل اور آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی۔اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔زلمے خلیل زاد طالبان اور پاکستانی رہنما ئو ں سے ابوظبی اور اسلام آباد میں ملاقات کے بعد کابل پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ پہلی مرتبہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے جامع وفد نے امریکی نمائندوں سے ملاقات کی ہے،جس میں ایک بار پھر افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلاء کی بات کو دہرایا گیا ہے۔