Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم علی ترین نے مہنگی داموں خرید لی

لاہور: جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم مہنگے داموں خرید لی۔ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے چھٹی فرنچائز کی فروخت کیلئے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کی سب سے بڑی بولی دے کر مالکانہ حقوق حاصل کرلئے۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریباً 73 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسورشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کیلئے حاصل کئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران علی ترین نے ٹیم کو جنوبی پنجاب کیلئے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ چھٹی ٹیم کا نام مشاورت سے رکھیں گے اور اگر قانون نے اجازت دی تو ملتان سلطانز نام برقراررکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم پی ایس ایل میں اپنے خطے کی نمائندگی برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز گزشتہ ایڈیشن میں پہلی مرتبہ شامل ہوئی لیکن اگلے ایڈیشن سے قبل واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کیلئے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھٹی ٹیم کی کم از کم قیمت 5.21 ملین ڈالررکھی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: