Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سستے گھروں کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہوگی

لاہور... پنجاب کے وزیر ہاوسنگ محمود الرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ ا سکیم کے تحت لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد، اوکاڑہ میں آئندہ ماہ 12 ہزار سستے گھروں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی باقاعدہ درخواستیں 10 جنوری تک وصول کرینگے۔ ا سکیم کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام اور اخوت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے 10 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ آئندہ جون تک مکمل کیا جائےگا۔ باہمی اشتراک کے تحت ان افراد کو گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے فراہم کئے جائیں گے جن کے پاس اپنی ذاتی زمین موجود ہے لیکن گھر کی تعمیر کے لئے سرمایہ دستیاب نہیں ۔ توسیعی منصوبے کے تحت مستحق افراد کو 5 لاکھ فی گھر سود سے پاک قرضے دیئے جائینگے۔ اس کے ساتھ پھاٹا اور انصار مےنجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں تقریباً 6000 کم قیمت گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہ پنجاب میں اب تک 2 لاکھ کنال اراضی لینڈ بنک میں شامل کی جا چکی ۔ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہاوسنگ آفیسرز اور مقامی سیاسی شخصیات پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنی سفارشات جلد پیش کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں جہلم میں 1700، چنیوٹ میں 1700 اور سیالکوٹ میں تقریباً 10000 گھروں کی تعمیر کے جائےگی۔

شیئر: