پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تحقیقاتی کمیشن تذبذب کا شکار
لاہو:ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست کی تحقیقات کیلئے قائم تحقیقاتی کمیشن پریشانی کا شکار ہو گیا ہے اور اسے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے کوئی نہیں مل رہا ۔ ٹیم کی وطن واپسی پرہیڈ کوچ اور ان کے نائبین کے علاوہ ٹیم مینجر بھی مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ فیڈریشن نے کپتان سمیت سینیئر کھلاڑیوں کو بھی ٹیم سے باہر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ کمیشن کے ارکان کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کے تمام عہدیدار مستعفی ہوگئے ہیں اور ہم کسی کو طلب کرکے شکست کے اسباب کے بارے میں معلومات کے حصول میں ناکام ہو رہے ہیں۔ انکوائری کمیشن نے اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سے رابطہ کیا کہ اگراجازت ہو تو فیڈریشن کے عہدیداران کے خلاف انکوائری شروع کر دیں لیکن ان کی جانب سے کسی جواب نہیںملا۔ہاکی فیڈریشن کے صدر نے سابق کھلاڑیوں رشید جونیئر، منظور الحسن، شاہد علی خان اور مجید بشیر پر مشتمل کمیشن کو ٹیم کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی ۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ہاکی ٹیم کوگروپ میچوں میں ملائیشیا سے برابر کھیلنے کے علاوہ اپنے تمام میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں