Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست خطرناک کھیل کھیل رہی ہے ، رضا ربانی

 اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے وزیر خارجہ کے پالیسی بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کو پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کیا جائے۔پارلیمنٹ کو ڈس فنکشنل کیا جارہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں۔ایسی کون سی چیزیں ہیں جو پارلیمان کو نہیں بتائی جا سکتیں۔اگر کچھ حساس معاملات ہیں تو ان کیمرا اجلاس بلا لیں۔قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی فوری تشکیل دی جائے۔احتساب ہوگا تو عدلیہ، انتظامیہ اور ملٹری بیورو کریسی کا بھی ہوگا۔ وفاقی احتساب کمیشن بنایا جائے۔بدقسمتی سے تینوں اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور اختیارات کا توازن اس وقت موجود نہیں۔ ہر ادارہ دوسرے ادارے کے اختیارات میں مداخلت کر رہا ہے۔ریاست خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ ہمیں اب یہ کھیل کھیلنا چھوڑدینا چاہیے۔ ریاست کو کچھ ہوا تو ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوئی کرپٹ ہے تو اسے سزا دیں لیکن یہ سزا اس وقت ممکن ہے جب احتساب بلا تفریق ہو۔ گنے چنے لوگوں کا احتساب قابل قبول نہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی احتساب کمیشن اور عام شہریوں کے ساتھ زیادتیوں پر بھی کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے۔ سلیکٹو احتساب قابل قبول نہیں ۔ سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ عام شہریوں کے ساتھ زیادتیوں پر کمیشن تشکیل دیا جائے۔

شیئر: