Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونا کس پوزیشن میں!

لندن۔۔۔ ایک طبی میگزین نے حال ہی میں اپنے تجربات کے بعد ایک مفصل رپورٹ جاری کی ہے۔ سروے میں سوال کیا گیا تھا کہ اچھی صحت کیلئے کس پوزیشن پر سونا بہتر رہیگا؟طبی ماہرین نے الٹا لیٹنے کو سونے کی سب سے بدترین پوزیشن قرار دیا ۔ اس سے جوڑوں اور مسلز پر دباﺅ پڑتا ہے جو مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس پوزیشن پر سونے کے نتیجے میں گردن گھنٹوں تک ایک جانب مڑی رہتی ہے جو درد کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ طبی سائنس کے مطابق سونے کی پوزیشن بھی آپ کی صحت پر بہت زیادہ اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پشت کے بل لیٹنا سر، گردن اور ریڑھ کی ہڈی کو قدرتی پوزیشن میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ اُن افراد کیلئے بہترین ہے جو ان حصوں کے درد کے شکار ہوں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپ خراٹے اور سانس رکنے کے مرض میں مبتلا ہیں تو ایسی صورت میں موٹے تکیے کو سر کے نیچے رکھیں جو گردن اور سر کو اوپر رکھ سکے۔ تجربات کے دوران ماہرین نے کہا کہ کئی بار رات بھر اچھی نیند کے باوجود جب آپ بیدار ہوتے ہیں تو طبیعت بوجھل ہوتی ہے۔ اسکی وجہ سونے کی بے ترتیبی ہے۔
 
 

شیئر: