پریکٹس میچ:پاکستان کی جنوبی افریقہ کے مقابلے میں 6 وکٹوں سے فتح
کیپ ٹاون: پاکستان نے دورہ جنوبی افریقہ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ سہ روزہ پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ کی انوی ٹیشن الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون نے دوسری اننگز 182 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے 195 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حارث سہیل نے 73 اور امام الحق نے 66 رنز بنا ئے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون نے اپنی پہلی اننگز 318 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ جواب میں پاکستان نے بھی اپنی پہلی اننگز 306 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پہلی اننگز میں اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں بنا کر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیاتھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو رہا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں