Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے قازقستان کو1-8سے شکست دیدی

 
لاہور: نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوستانہ ہاکی میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے قازقستان کو ایک کے مقابلے میں 8گول سے ہرادیا۔ پاکستانی ٹیم نے قازقستان کو پورے میچ میں کھل کر نہیں کھیلنے دیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام تھے جبکہ ان کے ہمراہ قازقستان کے وزیر اور چیف ڈی مشن بہادر، چیئرمین ایل او سی ایونٹ بریگیڈیئر( ر) ساجد حمید، آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر،ایونٹ منیجر راو عثمان اکبر،ایشین ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی،غلام غوث، پی ایچ ایف کے خزانچی اخلاق عثمانی،سیکورٹی انچارج مقصود خان،ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر (ر) جاوید منج کے علاوہ دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔پاکستان پریذیڈٹ الیون کی جانب سے ظہیر حسین نے 2، آصف حنیف ، سمیع اللہ ، علی رضا ، عبدالمنان ، محسن نواز اور کپتان اویس الرحمن نے ایک ،ایک گول کرکے اپنی ٹیم کا اسکور 8گول تک پہنچا دیا جبکہ قازقستان کی جانب سے واحد گول امان یالیبیو نے کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: