Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

ریاض۔۔۔ شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔وہ 1931 کو پیدا ہوئے ۔شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے 18ویں بیٹے تھے ۔ انہوں نے متعدد حکومتی اداروں کی سربراہی کی ۔ 1372 ہجری میں وہ مملکت کے پہلے وزیر ٹرانسپورٹ مقرر ہوئے اور 1374ہجری تک خدمات انجام دیں ۔ جس کے بعد انہیں ڈپٹی وزیر خزانہ کی ذمہ د اریاں سونپی گئیں اور 1380 ھ میں وزیر خزانہ متعین ہوئے۔ 1381ھ میں انہوں نے وزارت چھوڑدی اور انہیں فرانس میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر متعین کیا گیا ۔ شہزادہ طلال بن عبدالعزیز علم دوست شخصیت کے حامل تھے انہوں نے متعدد تعلیمی اور فلاحی منصوبے شروع کئے اور انکی سرپرستی کرتے رہے ۔ شہزادہ طلال ایک ہمدرد دل رکھنے والی شخصیت بھی تھے اسی لئے انہوں نے ” بینک الفقراء“ (غریبوں کا بینک) اور متعدد فلاحی ادارے قائم کئے جن میں مخصوص بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ادارے بھی ہیں ۔ 

شیئر: