Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردشی قرضہ 1330ارب روپے سے بھی تجاوز

اسلام آباد...پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1330ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ حکومت نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 150 ارب روپے سے زیادہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1330 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ۔ 710 ارب روپے کا نیا گردشی قرضہ ہے۔ پاور ہولڈنگ کمپنی کے ذمہ پہلے سے موجود 620 ارب روپے کا قرضہ شامل ہے۔ حکام کے مطابق وزارت پاور ڈویژن بجلی بلوں کی ریکوری سو فیصد کرنے اور بجلی چوری روکنے کیلئے بھی عملی اقدامات کررہی ہے۔

شیئر: