خرطوم۔۔۔سوڈان کے سرکردہ اپوزیشن رہنما صادق المہدی نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کئی روز سے جاری مظاہروں میں 22افراد کی ہلاکت کا الزام ’’مسلح دباؤ‘‘ پر عائد کیا۔ حکام ہلاکتوں کی تعدادکم بتا رہے ہیں۔ حکومت کا روٹی کی قیمت ایک سوڈانی پونڈسے 3پونڈ(تقریباً 2سے6امریکی سینٹ) تک بڑھانے کے فیصلے نے ملک بھر میں مظاہروں کو جنم دیا ہے۔ امہ پارٹی کے رہنما مہدی نے پریس کانفرنس میںہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیںجس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی۔ مظاہروں کا آغاز پہلے مشرقی شہر اتبارہ میں ہوا تھا ۔اسکے بعد یہ مظاہرے سوڈان کے مشرقی شہر القدارف اور پھر دارالحکومت خرطوم اور اسکے جڑواں شہر اوم ڈرمن اور دیگر علاقوں تک پھیل گئے۔