Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر نے سارہ اور کارتک کی ملاقات کرادی

دیپیکا کے دولہا رنویر سنگھ ،چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کیلئے میچ میکر بن گئے۔حال ہی میں بالی وڈ ستاروں نے لوک میٹ ایوارڈز تقریب میں شرکت کی جس میں رنویر سنگھ، سارہ علی خان اور اداکار کارتک شامل تھے۔ اس دوران رنویر سنگھ نے سارہ اور کارتک کی ملاقات کروائی اور دونوں مزاق بھی کیا۔گزشتہ دنوں سارہ علی خان اپنے والد کے ہمراہ مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں آئی تھیں جس میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ کارتک آریان انہیں پسند ہیں۔
 

شیئر: