رئیل میڈرڈ نے چوتھی بار کلب ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی
ابوظبی: رئیل میڈرڈ فٹبال کلب نے چوتھی مرتبہ کلب ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔فیفا کلب ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات 2018 میں رئیل میڈرڈ نے فیصلہ کن معرکے میں ابوظبی کلب العین کو ایک کے مقابلے میں4 گول سے شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کلب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رئیل میڈرڈ کے لوکاموڈرک نے 14 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلوائی ۔ پہلے ہاف کے اختتام کے قریب راموس لورینٹے نے دوسرا گول کر کے برتری مستحکم کر دی۔ 79 ویں منٹ میں العین کلب کی طرف سے سیوتانی نے گول اسکور کر کے مخالف ٹیم کی برتری کم کی تاہم تھوڑی دیر بعد رئیل میڈرڈنے مزید 2گول کردیئے ۔ رئیل میڈرڈ کلب نے 4 مرتبہ ٹائٹل جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ دریں اثناءہسپانوی لالیگا فٹبال لیگ میں بارسلونا نے سیلٹاویگو کو0-2 گول سے ہرا دیا۔لالیگافٹبال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کلب سیلٹا ویگو کو0-2 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کو پوائنٹس ٹیبل پر حریف کلب اٹلیٹکومیڈرڈ کے خلاف3 پوائنٹس کی برتری مل گئی، لیونل میسی اورڈیمبل نے گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ لیونل میسی اس سے قبل بھی اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں