Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ : سردی میں اضافہ

لکھنؤ۔۔۔  لکھنؤ میں ٹھنڈک نے پہاڑوں جیسی سردی کا احساس کرانا شروع کردیا ہے۔ صبح اور رات میں لگارتار درجہ حرارت نیچے جانے سے لوگ الاؤ جلانے اور ہیٹر کے سامنے بیٹھنے کو مجبور کردیا۔ ہفتہ کی صبح بھی ٹھنڈک سے لوگوں کی کپکپی چھوٹی ،تاہم دوپہر دھوپ نے کافی راحت دیا۔ موسم میں پہلی مرتبہ کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔ صبح اسکول جاتے وقت بچوں کو ٹھنڈ سے پریشانیوں کا سامناکرناپٹرا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 23.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ صبح میں نتیجتاً عام زندگی پوری طرح درہم برہم ہوگئی۔ عام طور پر صبح جلدی اٹھنے والے لوگوں نے ٹھنڈ کی وجہ سے تاخیر سے بستر چھوڑا۔ سرد ہوائوں سے بڑھی ٹھند سے بچنے کیلئے جگہ جگہ لوگ الائو کا سہارا لیتے رہے۔
 
 

شیئر: