Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلوے کھائیں مگر احتیاط سے‎

آج کل موسم سردی کی شدت لیے ہوئے ہے ۔ ایسے میں لوگ صبح کے وقت باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں اور واک اور ورزش چھوڑ دیتے ہیں ۔ گھروں میں حلوہ جات بن رہے ہیں اور بہت شوق اور مزے سے کھائے جا رہے ہیں ۔ حلوہ کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں تاہم یہ طے کرنا ضروری ہے کہ انہیں کب اور کتنی مقدار میں کھایا جائے ورنہ انہیں کھانے سے محض جسم میں چربی کی مقدار ہی بڑھے گی ۔ بڑی عمر کے افراد کے لیئے ان حلووں سے بننے والی چربی کسی بیماری سے کم نہیں ۔ عموماً کچھ لوگ کھانے کے بعد ایک یا دو چمچ حلوے کے لے لیتے ہیں ۔ مقدار کے حساب سے تو یہ ٹھیک ہے لیکن حلوہ کھانے کا یہ وقت درست نہیں ۔ اس کے لئے بہترین وقت ناشتے کا ہے ۔ اگر آپ ناشتے میں ایک یا دو چمچ حلوہ بالائی اترے ہوئے دودھ کے ساتھ لیں تو یہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا ۔ جو لوگ موٹاپے ، ہائی بلڈپریشر اور شوگر کے مریض ہوں انہیں چاہیے کہ وہ ایسی چیزوں سے حتیٰ المقدور پرہیز کریں اور ان کی جگہ خشک میوہ جات استعمال کریں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا ۔
 

شیئر: