راجناتھ جلسے سے ناراض ہو کر چلے گئے
لکھنؤ ۔۔۔۔ملک کے وزیرداخلہ اورلکھنؤ سے ممبرپارلیمنٹ راجناتھ سنگھ کو کل یہاں اس وقت تلخ تجربہ ہوا جب ان کے جلسے میں مختلف محکموں کے انسٹرکٹروں نے ہنگامہ آرائی کردی۔ وہ اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے نعرے بازی کررہے تھے اوراتنی نعرئے بازی کی کہ رجناتھ سنگھ کی آواز دب کررہ گئی جس کی بناء پر وہ ناراض ہوئے اوران کا غصہ اس قدر بھڑکا کہ وہ اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔ راجناتھ سنگھ یہاں لودھی سماج کے ایک جلسہ کو خطاب کررہے تھے جس کیلئے وہ خصوصی طور پر دہلی سے یہاں آئے تھے لیکن جزوقتی انسٹرکٹروں کے ہنگامے کی وجہ سے پورا کھیل بگڑگیا۔