Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی کتب میلے کا آخری روز‘ شہریوں کی دلچسپی قابل دید

کراچی:  شہر قائد میں جاری بین الاقوامی کتب میلے کے آخری روز شہریوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت 21 دسمبر سے شروع کیے گئے چودھویں بین الاقوامی کتب میلے میں کتب بینی کا شوق رکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ آج آخری روز شہریوں کا ایکسپوسینٹر میں بے پناہ رش ہے۔
قبل ازیں پیر کے روز تک چاروں دنوں میں ملک کی اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات، اساتذہ، صحافیوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد ایکسپوسینٹر میں منفرد ایونٹ میں شریک ہوئیں اور کتاب دوستی کے اس بہترین پروگرام کو سراہا گیا۔ مہانوں کے علاوہ پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا کہ ایک چھت کے نیچے کتابوں سے محبت کرنے والوں کو جمع کرناآسان کام نہیں اس کے پیچھے 15سال کی محنت ہے۔  5روزہ نمائش منعقد کرنے کے لیے ہمیں360 دن کام کرنا پڑتا ہے۔ یہاں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نامور کتب موجود ہیں۔

شیئر: