علی رضا عابدی کا قتل،وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے علی رضا عابدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہاکہ علی رضا عابدی انتہائی منجھے ہوئے سیاسی ورکر تھے ۔ اسمبلی اور اس کے باہر ہمیشہ اہم علاقائی اور قومی مسائل کو اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کرتے نظر آئے ۔