دیپیکانے رنویر کو قابل فخرقرار دے دیا
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں فخریہ جملے کہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار ہ دیپیکا پڈوکون رنویر کی نئی فلم سمبا کی فلم اسکریننگ تقریب میں شریک ہوئیں جہاں فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر اداکار رنویر کی اداکاری اور فلم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں قابل فخر قراردیا۔رنویر سنگھ کی نئی فلم سمبا جمعہ کوریلیز کی جائے گی۔