والد کا حوصلہ بلند ہے،مریم نواز
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
لاہور..سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھی۔ ان کا حوصلہ بلند تھا ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا جب میں نے دریافت کیا کہ گھر سے کچھ چاہئیے تو انہوں نے جواب دیا کہ بس کلثوم نواز کی کچھ تصاویر لادو ۔واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں ۔ ان سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر ہے۔