Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمبا کی 4 دن میں 100 کروڑ کمائی متوقع

بالی وڈ کی رواں برس کی آخری فلم سمبا ریلیز کردی گئی جس کے حوالے سے فلم ڈسٹری بیوٹرز اور تجزیہ کاروں نے بتایا ہے کہ یہ 4 روز میں 100 کروڑ کا بزنس کرلے گی۔کرن جوہر کی پروڈکشن اور روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔دو روز قبل فلم کی اسکریننگ کی گئی جس میں رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی اور فلم کو ہر اعتبار سے بہترین قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ڈسٹری بیوٹر اکشے راتھی نے توقع ظاہر کی کہ سمبا 3 سے 4 روز میں 100 کروڑ کا بزنس کرلے گی اور بلاک بسٹرثابت ہوگی۔ سمبا ریکارڈ توڑ کمائی کرے گی اور کامیابی کے اعتبار سے چنئی ایکسپریس کو بھی مات دے دے گی۔اکشے راتھی کے مطابق یہ فلم ایک مکمل پیکیج ہے جس میں کہانی، رومانس، انٹرٹینمنٹ، ایکشن اور پیغام ہے۔ یہ فلم سارہ اور رنویر کی نہیں بلکہ ایک بہترین ہدایت کار رویت شیٹی کی فلم ہے جو سال نو کا تحفہ ہے۔
 
 

شیئر: