Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمانداری سے کام کیا‘ جدوجہد کے نتائج ریٹائرمنٹ پر نکلیں گے‘ چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس ثاقب نثار نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔ ذائع کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران فرائض ایمان داری سے ادا کئے۔ صبح ساڑھے 9 سے رات 12 بجے تک عدالت میں موجود رہا اور ہمیشہ ایمان داری ہی کو اپنا نصب العین بنایا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا امتحان شروع ہو چکا ہے جس کا نتیجہ میری ریٹائرمنٹ پر نکلے گا۔ قوم کی خدمت کی خاطر 3 گھنٹے سے زیادہ نہیں سوتا۔ اپنی پوری زندگی میں انصاف کےلئے کام کیا۔
 
 

شیئر: