Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم میرا خواب تھی،ارباز خان

ارباز خان نے کہا ہے کہ میں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں۔ میری پیدائش لاہور کی ہے اور بعد میں نوشہرہ میں چھٹی کلاس تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد واپس لاہور آکر باقی تعلیم مکمل کی ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی جو میرا خواب تھی ۔ میں آج جو تخلیقی کام کرتا ہوں اس میں کالج کی تعلیم کا بڑا ہاتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پٹھان قوم بڑی بہادر اور وفادار ہوتی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں کے تحفظ کے لئے پٹھان چوکیداروں کو ترجیح دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اردو فلموں سے فنی کریئر کا آغاز کیا او ر اب پشتو فلموں میں بطور اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھرپور کام کرر ہا ہوں ۔ 
 
 

شیئر: