Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بینکوں کا انضمام

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
            اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل نے سعودی وژن 2030کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مالیاتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔ اس کے تحت قومی اقتصاد کے فروغ ، بچت کی ترغیب ، فنڈنگ اور سرمایہ کاری کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔
            اس کے تحت مالیاتی اداروں خصوصاً پبلک اور پرائیویٹ فنڈ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ اس سے قومی معیشت کو فروغ ملے گا۔ نجی شعبہ آگے بڑھے گا۔ اس تناظر میں نیشنل کمرشل بینک اور الریاض بینک کی مجالس انتظامیہ نے انضمام کا جائزہ لینے کیلئے ابتدائی غوروخوض کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔ یہ اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ ساب اور الاول بینک نے ایک دوسرے میں ضم ہونے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ گزشتہ اکتوبر میں اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا۔ دونوں بینکوں نے معاہدے کے تحت طے کیا کہ انضمام کے سودے پر عملدرآمد کیلئے مطلوب اقدامات کئے جائیں اور مملکت کا تیسرا بڑا بینک تشکیل دیا جائے۔
            جب بھی بینکو ںکے انضمام کی بات ہوتی ہے تب تب ملازمین کی چھٹی کا معاملہ بھی ابھر کر سامنے آتا ہے۔ اس مرتبہ تسلی بخش پہلو یہ ہے کہ دونوں بینکوں نے اپنے ملازمین کو اطمینان دلایا ہے کہ انضمام کے نتیجے میں کسی بھی ملازم کی چھٹی نہیں ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                                

شیئر: