16ماہ کے بچے کی موٹی زبان؟
اوکلاہوما .... دنیا میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہر چیز اعتدال کے مطابق ہو۔ کوئی چیز نہ حد سے زیادہ بڑی ہو نہ چھوٹی نہدبلی پتلی۔ یہی وہ اعتدال ہے جو قدرت کی ہر تخلیق کو خوبصورت اور صحت مند بناتا ہے۔ مگر کچھ لوگ پیدائشی اعتبار سے کچھ ایسے حالات میں پیدا ہوتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی بات معمول سے ہٹ کر نظر آنے لگتی ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک بچے کے ساتھ پیش آیا۔جس کی زبان پیدائشی طور پر عام سائز سے دگنی ہے اور اب اسے اس زبان کا آپریشن کرانے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔تاکہ وہ عام بچوں کی طرح کھا پی سکے اور بات کرسکے۔ اوکلاہوما کا رہنے والا بیکر روتھ نامی یہ بچہ ایک خاص اور نادر قسم کی بیماری (بی ڈبلیو ایس) میں مبتلا ہے۔ ابھی اس کی عمر صرف 16ماہ ہے۔مگر پیدائش سے اب تک وہ کئی بار سرجری کراچکا ہے اور امکانی طور پر سرطان میں مبتلا ہونے کے شبے میں علاج بھی کراچکا ہے۔ اسکے والدین کا کہناہے کہ جب یہ بچہ اپنی زبان باہر نکالتا ہے تو بیحد پیارا لگتا ہے مگر بہرحال اس کی زبان کو تھوڑا چھوٹا کرنے کی ضرورت ہے اور اس آپریشن کیلئے وہ عطیات جمع کررہے ہیں۔ ایسی بیماری دنیا میں ہر 14ہزار ویں بچے میں سے کسی ایک کو لاحق ہوتی ہے۔