Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا معمر شخص چل بسا

 نیویارک۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے سابق فوجی اور امریکہ کے معمر ترین شخص رچرڈ اوورٹن 112سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔امریکہ کے معمر ترین شخصیت کا اعزاز رکھنے والے رچرڈاوورٹن کا اانتقال گزشتہ شام ہوا۔ان کی فیملی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ اوورٹن نمونیہ کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ٹیکساس کے رہائشی رچرڈ اوورٹن کو امریکی حکومت کی جانب سے اعزازات بھی دیئے گئے۔ان پر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی تھیں۔ٹیکساس کی حکومت نے انہیں زبردست کراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ کا لوگوں سے اچھا سلوک انکے دلوں میں گھر کر گیا۔ ان کا ہماری زندگیوں میں شامل ہونا اعزاز کی بات تھی۔ہم رچرڈ کی خدمات کی قیمت کبھی نہیں چکا پائیں گے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 

شیئر: