Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاٹا کے5 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی

اسلام آباد....وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے۔انضمام شدہ علاقوں کے 5 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی جنوری کے آخر تک شروع کی جائے۔ پیر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ انضمام شدہ علاقوں میں انتظامی امور، صحت، تعلیم ، لا اینڈ آرڈر اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت اور آئندہ 3 ماہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ ہر ماہ ترقیاتی کاموں اور اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لےگی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انضمام شدہ علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کے جلد نفاذ کیلئے کوششیں تیز کی جائےں۔ انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم،صحت اور پولیس کے محکموں کی خالی اسامیوں پر کر کے بھرتیوں کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔

شیئر: