Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمیز راجہ سواتی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

الاحساء(ثناءبشیر)پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بانی رکن رمیز راجہ سواتی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا- جس میں کمیونٹی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔رمیز راجہ کا شمار ان ارکان میں ہوتا ہے جنہوں نے منطقہ شرقیہ میں اس فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی اور اس کی تمام سرگرمیوں میں پیش پیش رہے- اس موقع پر تنظیم کی کور کمیٹی کے تمام ممبران خصوصاً فیصل احسان، دانش قمر، سرمد ظفر، وقار علاءالدین، اسامہ انصاری، حمزہ عباسی اور شاہ رخ خان نے رمیز راجہ کی خدمات کو بے حد سراہا اور انکے مستقبل کیلئے اس امید کا اظہار کیا کہ رمیز راجہ پاکستان میں بھی اپنی سماجی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کے صدر جواد علی نے تنظیم کی جانب سے رمیز راجہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
 
 

شیئر: