انڈونیشیا میں لینڈ سلائنڈنگ،8 ہلاک،41 لاپتہ
جکار تہ ... انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں لینڈ سلائنڈنگ سے 8 افراد ہلاک جبکہ 41 لاپتہ ہو گئے ۔ ڈیزاسٹر ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جاوا کے مغربی علاقے میں34گھر لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آئے اور مٹی کے تودے تلے دب گئے ۔ طوفانی بارش اور دشوار گزار راستے امدادی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں بنے ہوئے ہیں ۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے بھاری سازو سامان کی ضرورت ہے ۔