Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: نئے سال کے شاندار جشن نے دنیا کو مبہوت کردیا

دبئی: متحدہ عرب امارات نے نئے سال شاندار جشن مناکر دنیا کو مبہوت کردیا۔ برج خلیفہ، دبئی فاؤنٹین ، برج العرب اور دیگر مقامات پر شاندار آتشبازی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔دبئی کے وسطی علاقوں میں نئے سال جشن منانے اور آتشبازی دیکھنے کےلئے 10لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔سوشل میڈیا ذرائع پر دبئی میں ہونے والی آتشبازی کو بھی لاکھوں افراد نے دیکھا۔اسی طرح کا جشن راس الخیمہ میں بھی کیا گیا ۔ ابوظبی، شارجہ اور دیگر علاقوں میں بھی نئے سال کی مناسبت سے آتشبازی کی گئی۔
 

شیئر: