مانچسٹر ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ ،ملزم گرفتار
مانچسٹر...برطانوی پولیس کے مطابق سال نو پر مانچسٹر کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 3ا فراد کو زخمی کردیا۔ ایک پولیس اہلکار شامل ہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ۔ ملزم نے گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں سے کہا کہ جب تک تم دوسرے ملکوں پرحملے کرتے رہو گے اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی تاہم کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن منایا جا رہا تھا۔برطانوی اخبار نے حملے کے بعد ایک تصویر شائع کی ہے۔ جس میں ایک مسلم خاتون کو حملے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔