Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا رشید احمد سیفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) مولانا رشید اشرف سیفی کا 62سال کی عمر میں(مولف کتاب درس ترمذی) انتقال ہوگیا ہے۔ وہ تقریباً43برس سے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کے مایہ ناز اساتذہ میں شامل رہے ۔ وہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے ناظم اول و بانی ادارہ القرآن مولانا نور احمد کے بیٹے استاد الحدیث جامعہ دارالعلوم کراچی بانی دارالعلوم کراچی مفتی شفیع (مفتی اعظم پاکستان ) کے نواسے اور شیخ الاسلام مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی (دارالعلوم کراچی) کے بھانجے اور دارالعلوم مدرسہ البنات ابتدائیہ و ثانویہ کے ناظم اور وفاق المدارس العربیہ کی امتحانی و نصابی کمیٹی کے انتہائی فعال رکن اور مولانا مفتی امین اشرف (مدینہ ہائی کورٹ کے اہم رکن) کے چھوٹے بھائی تھے۔ احباب مکہ گروپ کے مولانا عمران اسلام، احمد عطرجی، طیب بلال مکی، محمد سعید اعوان، امجد جدون، سمیر صغیر ناز، سید افضل علی، رانا اختر علی، ثقیب قدیر، زاہد شریف اور دیگر نے متوفی کے لئے دعائے مغفرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: