Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف مہروں کی تکلیف میں مبتلا آپریشن کا امکان

  اسلام آباد...اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ۔ کمر کے آپریشن کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر ایم آر آئی کےلئے پمز لایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ایم آر آئی میں کمر کی تکلیف کی وجہ مہروں کی خرابی قرار دی گئی ۔ اسپتال کا میڈکل بورڈ شہباز شریف کا پھر طبی معائنہ کرےگا ۔ڈاکٹروںکی جانب سے مہروں میں درد کے لئے میڈیسن کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھنے پر ڈاکٹروںکو فوری طور پر طلب کرکے ان کا طبی معائنہ کرایا گیا تھا۔ڈاکٹروںکی 3 رکنی ٹیم نے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔

شیئر: