Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں ملبے سے بچے کو35 گھنٹے بعدزندہ نکال لیا

ماسکو ۔۔۔روس میں گیس کے دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 35 گھنٹے بعد بچے کوز ندہ نکال لیا ۔روس کی وزارت ایمرجنسی سروسز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریسکیو ورکرز ملبے کو ہٹاتے ہیں تو اسکے نیچے سے ایک سال سے کم عمرکا بچہ زندہ حالت میں نکلتا ہے۔تفصیلات کے مطابق روس کے شہر مگنیتاگورسک میں گیس کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 10منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہو گئی تھی ۔8 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

شیئر: