ہموطن کے سعودی قاتل کا سر قلم
مدینہ منورہ۔۔۔ یہاں مقامی حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہری کا سر قلم کردیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سعودی شہری احمد المطیری نے اپنے ہموطن خالد المطیری کو دھار دار آلے سے متعدد وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ احمد المطیری واردات کے بعد فرار ہوگیاتھا۔ پولیس نے اسے تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔