کیپ ٹاون ٹیسٹ :پاکستان اور جنوبی افریقہ آج پھر میدان میں اتریں گے
کیپ ٹاون: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاون میں شروع ہورہا ہے۔پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر پوری طرح فٹ ہیں اور میچ کیلئے دستیاب ہیں۔ سیریز میں واپس آنے کے لئے پاکستان کو اپنے سب سے مستند فاسٹ بولر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر ناکامی کو بھلا کر دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔ پاکستان نے آج تک جنوبی افریقہ میں کوئی سیریز نہیں جیتی اور کیپ ٹاون میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں، اس گراونڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ سیریز ہوئیں اور تینوں میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی۔دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ، پاکستان کے خلاف اسپن بولر بھی کھلانا چاہتا ہے اور یہ ذمہ داری کیشو مہاراج پوری کریں گے اورکپتان سرفراز احمد مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کو اپنا اہم بولر تصور کر رہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں